لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ہئیر پولیس نے لاہور میں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بنا کر 02 منشیات فروش گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق ہیئر خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ 02 منشیات فروشوش اشفاق اور دلشاد کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمان سے 02 کلو سے زائد آئس برامد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش بزریعہ ان لائن منشیات منگوا کر مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے