پولیس کا چھاپہ ، جواریوں کا حملہ ،4اہلکار زخمی

7ملزموں پر مقدمہ درج،شمس الدین، شیر ولی اور رانا اتفاق گرفتار 
لاہور (کرائم رپورٹر )جواری کے ڈیرہ پر پولیس کا چھاپہ۔ ملزم کا ساتھیوں کے ہمراہ ریڈنگ ٹیم پر حملہ کر دیا۔ایک ہیڈ کانسٹیبل سمیت چار کانسٹیبلز زخمی ہو گئے۔تھانہ لوئر مال میں 7 ملزمان پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نیجواری کے ڈیرہ پر جوا کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ ملزم نے اپنے ساتھیوں سمیت پولیس پر ڈنڈوں کیساتھ حملہ کیا۔ ملزمان حملے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے پولیس پارٹی سے مزاحمت کرتے ہوئے اہلکاروں پر حملہ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان شمس الدین، شیر ولی اور رانا اتفاق کو قابو لے لیا۔پولیس پارٹی پر حملے میں ملوث دیگر نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔