ٹرمپ کا ’فکسڈ میچ‘ تبصرہ، بیلجیئم نے امریکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

ٹرمپ کا ’فکسڈ میچ‘ تبصرہ، بیلجیئم نے امریکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے میزبان امریکا کو 1-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

میچ سے قبل امریکی کھلاڑی بالوگن کی ریڈ کارڈ کے باعث ایک میچ کی معطلی کو فیفا نے مؤخر کر دیا تھا، جس کے خلاف بیلجیئم نے اپیل بھی دائر کی، تاہم اسے مسترد کر دیا گیا۔میچ سے قبل وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر امریکا یہ مقابلہ ہار گیا تو وہ اسے "فکسڈ" قرار دیں گے، جبکہ اگر بیلجیئم جیتتا ہے تو اسے اپنی کامیابی پر فخر ہونا چاہیے۔بیلجیئم نے میدان میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1-4 سے کامیابی حاصل کی اور میزبان امریکا کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔