حکومت نے پٹرول 50 پیسے اور ڈیزل 19 پیسے سستا کرنے کا اعلان کیا

حکومت نے پٹرول 50 پیسے اور ڈیزل 19 پیسے سستا کرنے کا اعلان کیا

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ 
پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح، ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، اور اس کی نئی قیمت 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہے۔ یہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی اور 28 اگست تک برقرار رہیں گی۔