وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیںکریں گے:آصف علی زرداری

پوری قوم اپنی بہادر افواج اور پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قوم کے پختہ عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی، ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے:صدر مملکت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آپریشن شعبان کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ کہ وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ فتنہ الخوارج کیخلاف گرینڈ آپریشن میں اب تک 75 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ خضدار میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر وہ پاک فوج اور ایف سی کو سراہتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قوم کے پختہ عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔انھوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، بلوچستان کا امن و امان سبوتاڑ کرنے کی ہر سازش ناکام بنا دی جائے گی۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج اور پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔