صدرٹرمپ کی دھمکی جمہوریت پرحملہ،قبول نہیںکریں گے: ظہران ممدانی

 دھمکی اس لیے نہیں کہ میں نے کوئی قانون توڑا ہے، اس لیے کہ میں امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کیخلاف ہوں 
نیو یارک (اے ایف بی)نیویارک کے پہلے ممکنہ مسلمان مئیر ظہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیدیا۔نیویارک میئر کیلئے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار ظہران ممدانی نے انسٹاگرام پوسٹ میں امریکی صدر کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ امریکی صدر نے مجھے گرفتار کرنے، میری شہریت چھیننے، قید میں ڈالنے اور ملک بدر کرنے کی دھمکی دی ہے۔یہ دھمکی اس لیے نہیں کہ میں نے کوئی قانون توڑا ہے بل کہ اس لیے کہ میں دہشت زدہ کرنے والے امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے خلاف ہوں۔ ظہران ممدانی نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ٹرمپ کی ناراضگی صرف ہماری جمہوریت پر حملہ نہیں نیو یارک میں رہنے والے ہر شہری کو پیغام ہے، اگر آپ پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اپنی آواز بلند کریں گے تو وہ آپ کی طرف بھی آئیں گے اور ہم اس دھمکی کو قبول نہیں کریں گے۔