صدر آصف علی زرداری وطن واپس پہنچ گئے

 اسلام آباد (نیوزایجنسیاں)صدر مملکت آصف علی زرداری بیرون ملک نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت کااستقبال چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور دیگر حکام نے کیا۔ صدر آصف زرداری نجی دورے پر لندن گئے تھے، جہاں انہوں نے قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ بھی کروایا۔