چین کے شہر ڈازھو میں جاری انڈر-18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملائشیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-4 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ کے مقررہ وقت تک مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا۔ فیصلہ کن مرحلے میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک پنالٹی شوٹ ضائع کی، تاہم پاکستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوٹ آؤٹ میں کامیابی حاصل کی۔اب انڈر-18 ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان ٹائٹل جیتنے کے لیے میدان میں اترے گا۔ ہاکی شائقین نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور فائنل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔