پاکستان ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم نے ایشیا کپ 2026 کے چیلنجر پول کے اہم میچ میں قازقستان کے خلاف مقابلہ 1-1 گول سے برابر کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
پاکستان اور قازقستان کی ویمنز جونیئر ٹیموں کے درمیان سخت اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ پہلے کوارٹر کے 15ویں منٹ میں امان گیلڈی ژانسایا نے گول کرکے قازقستان کو 1-0 کی برتری دلائی۔پاکستانی ٹیم نے بھرپور کوششوں کے بعد چوتھے کوارٹر کے 55ویں منٹ میں مقابلہ برابر کردیا۔ پاکستانی کپتان شارقہ سرور نے اہم گول اسکور کرکے ٹیم کو کوارٹر فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔