انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے شہباز حسن اور حنظلہ علی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
میچ کے ہاف ٹائم تک پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل تھی، جسے دوسرے ہاف میں مزید مستحکم کرتے ہوئے 2-0 کی کامیابی حاصل کی گئی۔پاکستان ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہا ہے۔ سیمی فائنل میں گرین شرٹس کا مقابلہ ملائیشیا سے ہو گا، جو ایونٹ کی ایک اور مضبوط ٹیم سمجھی جا رہی ہے۔