ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 40 سالہ شہری جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مزدا گاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 40 سالہ وقاص پرویز موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کی وجہ گاڑی کی تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے مزدا ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔