شکارپور میں خوفناک حادثہ: مزدا گاڑی سوئے ہوئے افراد پر چڑھ گئی، 5 بچوں سمیت 8 جاں بحق

شکارپور میں خوفناک حادثہ: مزدا گاڑی سوئے ہوئے افراد پر چڑھ گئی، 5 بچوں سمیت 8 جاں بحق

شکارپور کے علاقے کندن چورنگی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں آلو اور پیاز سے بھری ایک تیز رفتار مزدا گاڑی سڑک کنارے سوئے ہوئے افراد پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق، گاڑی تیز رفتاری کے باعث بجلی کے پول سے ٹکرا کر بے قابو ہوئی اور سڑک کنارے آرام کر رہے مزدوروں پر چڑھ دوڑی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔جاں بحق ہونے والوں میں38 سالہ گوبھی، 40 سالہ رابعہ، 10 سالہ ریما، 8 سالہ رشیدہ، 8 سالہ سمعیہ، 12 سالہ انعام اللہ، 6 سالہ پیاری اور 17 سالہ منی شامل ہیں۔

زخمیوں میں سلیمان خمیسو، اویس اور وجے سمیت دیگر شامل ہیں، جنہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم مزدا گاڑی کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔علاقے میں گہرے سوگ کی فضا ہے، ہر آنکھ اشکبار ہے اور شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرائیور کو جلد گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔