راولپنڈی کے علاقے روات میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل اور مزدا ٹرک کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار حریم شہزادی اور فیضان جاں بحق ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔