لاہور(کرائم رپورٹر ) قلعہ گجر سنگھ پولیس نے 5 گٹکا فروش گرفتار کر لیے۔ ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی خرم چیمہ کی زیرِ نگرانی سرکل سِول لائن میں گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈائون کے دوران قلعہ گجر سنگھ پولیس کی خفیہ اطلاع پر سرے عام گٹکا فروخت کرتے رنگے ہاتھوں خالد، لیاقت، فیصل، یاور اور امجد کو گرفتار کر کیملزمان کے قبضے سے 4 ہزار سے زائد گٹکے کی تیار پڑیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔