پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والا پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے رنگ برنگی تیار پتنگیں 3 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں ملزم کم مقدار میں لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے پتنگ بازی کے سامان کی ترسیل کرتا تھا سامان کی منتقلی کے لیے ملزم کپڑے کے بنے ہوئے بیگ کا استعمال کرتا تھاملزم محمد علی لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پتنگ بازی کا سامان فروخت کرتا تھا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی نے پتنگ فروشی کے خلاف کارروائی کرنے پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے،