لاہور(کرائم رپورٹر) اکبری گیٹ پولیس نے پابندی کے باوجود پتنگ فروشی میں ملوث ملزم عباس کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم پتنگوں کی ترسیل کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ اور گتے کے ڈبوں کا استعمال کرتا تھا تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے بچ سکے۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق پولیس نے ملزم کے قبضے سے پتنگیں برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ انہوں نے کارروائی پر ایس ایچ او اکبری گیٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف کڑی نگرانی جاری ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔