سابق چائلڈ اسٹار کا ڈزنی پر الزام؛ 14 سال کی عمر میں جنسی زیادتی کا مقدمہ درج

سابق چائلڈ اسٹار کا ڈزنی پر الزام؛ 14 سال کی عمر میں جنسی زیادتی کا مقدمہ درج

سابق ڈزنی چائلڈ اسٹار راکیل لی بولیو نے کمپنی کے خلاف بڑا الزام عائد کیا ہے کہ 14 سال کی عمر میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک سابق ڈزنی ملازم نے انہیں متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ کے مطابق، یہ واقعہ 2001 میں ڈزنی چینل کی فلم ’دی پوف پوانٹ‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، جب ایک درمیانی عمر کے مرد ملازم نے انہیں شراب فراہم کی اور مبینہ طور پر کئی بار زیادتی کی۔ یہ واقعات سالٹ لیک سٹی میں قیام کے دوران، کیلیفورنیا واپسی کی پرواز کے دوران بھی ہوئے۔راکیل نے الزام عائد کیا کہ پروڈکشن سے وابستہ بالغ افراد نے ان کے رویے اور کارکردگی میں واضح تبدیلیاں محسوس کیں، یہاں تک کہ وہ بیمار اور نشے کی حالت میں بھی دیکھی گئیں، مگر کمپنی نے ان معاملوں کی تحقیقات نہیں کیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں ہی ’آؤٹ آف کنٹرول‘ قرار دیا گیا اور ان کا ایک اور متوقع کردار بھی منسوخ کر دیا گیا۔اداکارہ نے مقدمہ میں مبینہ معاشی نقصان، ذہنی و جذباتی تکلیف، قانونی اخراجات اور تعزیری ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے، مگر مجموعی رقم کی وضاحت نہیں کی گئی۔ڈزنی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔