بھارتی اداکارہ کا ہدایتکار پر جنسی ہراسانی کا الزام

بھارتی اداکارہ کا ہدایتکار پر جنسی ہراسانی کا الزام

بھارت میں کمبھ میلے کی وائرل گرل اور اداکارہ مونا لیزا بھوسلے نے بھارتی فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر سنوج مشرا پر بدسلوکی اور جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

پریس کانفرنس میں مونا لیزا نے دعویٰ کیا کہ انہیں اور ان کے شوہر محمد فرمان خان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ اداکارہ کے مطابق یہ واقعات فلم ’دی ڈائری آف منی پور‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے، جو نیپال اور دیرادون میں جاری تھی۔مونالیزا نے الزام لگایا کہ سنوج مشرا نے سیٹ پر کئی بار ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور انہیں چھونے کی کوشش کی، جبکہ ان کے گھر والوں نے بھی ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ سنوج مشرا فلم انڈسٹری میں نوجوان لڑکیوں کا استحصال کرتا ہے اور انہیں فلم میں کام دینے کے نام پر ہراساں کرتا ہے۔اداکارہ نے حکام اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کے اور ان کے شوہر کو ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لیں۔