ویب ڈیسک: پاور پلاننگ مانیٹرنگ کمپنی (PPMC) نے ایک سے زائد سنگل میٹرز رکھنے والے صارفین کے خلاف باضابطہ کارروائی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت تمام تقسیم کار کمپنیوں سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات:
پی پی ایم سی کی جانب سے لیسکو اور دیگر کمپنیوں کو نوٹیفکیشن جاری۔
14 جولائی تک میٹرز کی تفصیلی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت۔
ریکارڈ میں:
صارفین کی تفصیل
نصب شدہ میٹرز کی تعداد
پروٹیکٹو کیٹیگری میں شامل صارفین کی نشاندہی شامل ہو گی۔
حکومتی اقدامات:
ریکارڈ کی پڑتال کے بعد وفاقی حکومت مزید کارروائی کرے گی۔نیپرا قوانین کے مطابق مخصوص میٹرز پر قانونی تحفظ حاصل ہوگا، تاہم غیر مجاز صورتوں میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔قوانین کی خلاف ورزی پر صارفین کے خلاف سخت ایکشن کا امکان۔
مقصد:
اس اقدام کا مقصد بجلی کے نظام میں شفافیت لانا، غیر منصفانہ رعایتیں ختم کرنا، اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانا ہے۔