لاہور پولیس نے جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر میں سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے تاکہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ڈولفن سکواڈ، پی آر وا اور دیگر پٹرولنگ ٹیمیں شہر میں فعال پٹرولنگ کر رہی ہیں، اور داخلی و خارجی راستوں پر قائم چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ جاری ہے۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے شہر بھر کی نگرانی کی جا رہی ہے، اور قانون شکن عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے سرچ آپریشنز بھی عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ لاہور پولیس نے شہریوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ہر وقت الرٹ اور متحرک ہیں تاکہ شہر میں امن و امان قائم رہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔