چین کی بھارتی کمپنیوں کو ٹیکنالوجی منتقل کرنے پر پابندی

بھارت میں فیکٹریوں سے چینی ماہرین واپس بلوالئے، نایاب دھاتوں کی ترسیل بند کردی
بیجنگ (آن لائن) چین نے تائیوانی کمپنی، Foxconn کی بھارت میں فیکٹریوں سے سارے چینی سائنسدان و ٹیکنالوجی ماہرین واپس بلالیے ہیں. اس کے علاوہ بھارتی کمپنیوں کو چینی ٹیکنالوجی کی منتقلی پر پابندی لگا دی، ان فیکٹریوں میں امریکی کمپنی ایپل کے آئی فون بنتے ہیں، مودی سرکار بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کا حب بنانا چاہتی تھی، مگر چین کے انقلابی اقدامات نے اس کے سارے خواب چکنا چورکر دئیے۔