پاکستان کی جیت میں چین کا اہم کردار رہا،پاکستان نے بھارتی رافیل طیارے گرانے میں چین کی ٹیکنالوجی کا استعمال کیااور چینی انٹیلی جنس کا بھی فائدہ اٹھایا

بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کی فتح  امریکی کانگریس کا اعتراف
چین کوپاک بھارت جنگ سے اپنے ہتھیاروں کوآزمانے کا بہترین موقع ملا،بھارت نے اعتراف کیا پاکستان نے109ملٹری اہداف کونشانہ بنایا، بھارت کاالزام ہے جنگ کے دوران چین نے براہ راست پاکستان کی مدد کی
چین نے جون 2025 میں پاکستان کو  J-35جدید لڑاکا طیارے، KJ-500 ایئرکرافٹ اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹمز فروخت کرنے کی منظوری دی‘پاکستان نے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا:رپورٹ
واشنگٹن (آئی این پی‘آن لائن)امریکی کانگریس نے کہا ہے  پاکستان نے مئی میں بھارت کے خلاف جنگ میں فوجی برتری حاصل کی جب کہ اس دوران چین نے اپنے دفاعی نظام کو آزمایا۔امریکی کانگریس کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے 2024 اور 2025 میں پاکستان کے ساتھ عسکری تعاون کو بڑھایا، جس میں مشترکہ مشقیں، انسدادِ دہشت گردی ڈرلز اور پاکستان کی کثیرالملکی امن مشقیں شامل تھیں۔رپورٹ کے مطابق چار روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان کی چینی ہتھیاروں کے ساتھ کارکردگی نمایاں رہی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا چینی ہتھیاروں کی مدد سے بھارت کے فرانسیسی رافیل طیاروں کو نشانہ بنانا، چینی اسلحے کی فروخت کے لیے ایک موثر دلیل بن گیا ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ 7مئی کی جنگ میں پاکستان کو بھارت پر جیت حاصل ہوئی،پاکستان کی جیت میں چین کا اہم کردار رہا،پاکستان نے بھارتی رافیل طیارے گرانے میں چین کی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے چینی انٹیلی جنس کا بھی فائدہ اٹھایا۔امریکی کانگریس میں رپورٹ کے مطابق چین کوپاک بھارت جنگ سے اپنے ہتھیاروں کوآزمانیکا بہترین موقع ملا،بھارت نے اعتراف کیاکہ پاکستان نے109ملٹری اہداف کونشانہ بنایا، بھارت کاالزام ہے کہ جنگ کے دوران چین نے براہ راست پاکستان کی مدد کی‘رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع تھا کہ چین کے جدید ہتھیار HQ-9 میزائل ڈیفنس سسٹم، PL-15 ایئر ٹو ایئر میزائلز اور J-10 لڑاکا طیارے براہِ راست جنگ میں استعمال ہوئے، جو چین کے لیے عملی میدان میں ایک بڑا تجربہ ثابت ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ چین نے جون 2025 میں پاکستان کو J-35 جدید لڑاکا طیارے، KJ-500 ایئرکرافٹ اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹمز فروخت کرنے کی منظوری دی۔رپورٹ کے مطابق اسی ماہ پاکستان نے 2025-2026 کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کیا، جس سے مجموعی بجٹ میں کمی کے باوجود دفاعی اخراجات 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔