یہ اقدام واشنگٹن کی جانب سے تائیوان کے لئے اب تک کے سب سے بڑے ہتھیاروں کے پیکیج کے اعلان کے بعد اٹھایا گیا :چینی وزارت خارجہ
بیجنگ( آن لائن )چین نے تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت پر ردعمل دیتے ہوئے 20 امریکی دفاعی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندی عائد کر دی ہیں۔ بیجنگ کے مطابق یہ اقدام واشنگٹن کی جانب سے تائیوان کے لیے اب تک کے سب سے بڑے ہتھیاروں کے پیکیج کے اعلان کے بعد اٹھایا گیا ہے، جس پر چین نے شدید احتجاج کیا تھا۔ چینی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت میں کردار ادا کرنے پر متعدد امریکی دفاعی کمپنیوں اور ان سے وابستہ افراد کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔ پابندیوں میں کمپنیوں اور افراد کے چین میں موجود اثاثے منجمد کرنا اور چینی اداروں کو ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا کاروبار کرنے سے روکنا شامل ہے