چین نے 10 امریکی فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

بیجنگ(آئی این پی )چین نے امریکی عائد پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے 10 امریکی فوجی کمپنیوں کی برآمدات پر پابندی لگا دی۔ غیرملکی میڈیارپورٹکے مطابق چینی وزارتِ تجارت  کے بیان میں کہا گیا ہے  10 امریکی فوجی کمپنیوں کو دہرے استعمال یعنی ایسے سامان کی سپلائی روک دی گئی ہے جو فوجی اور غیر فوجی دونوں مقاصد کے لئے  استعمال ہو سکتا ہے۔چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام چین کی قومی سلامتی کے تحفظ اور امریکی حکومت کی جانب سے چینی فوجی کمپنیوں کی نام نہاد فہرست میں غلط توسیع کا جواب دینے کے لئیاٹھایا گیا ہے