سعودی عرب سے معاہدے پر عملدرآمد‘30پاکستانی قیدی رہا‘ واپس پہنچ گئے

 سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان جلد متوقع، تعلقات مزید مضبوط ہوں گے:پاکستانی سفیر احمد فاروق 
 جدہ(آئی این پی )  سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے  معاہدے پر عمل درآمدکا آغاز ہوگیا،جس کے تحت 30 قیدی پاکستان منتقل کئے جاچکے ہیں، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان جلد متوقع ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔جدہ میں  ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ آپ دیکھیں گے سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ہو گا۔ میری رائے میں یہ دورہ اسی سال ہو سکتا ہے، میں تو اسے مثبت دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بڑا دورہ اس وقت ہوتا ہے جب اس   کا کوئی نتیجہ  نکلے، کچھ معاہدوں پر دستخط ہوں اور کوئی بڑی پیش رفت ہو۔ اس حوالے سے کام جاری ہے۔ دونوں طرف سے تیاریاں کی جائیں گی کہ اس دورے کے نتائج کیا ہوں گے۔