غزہ جنگ بندی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شہادتوں پر اظہار تشویش
قاہرہ (آئی این پی )عرب اسلامی وزارتی کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب اسلامی وزارتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں غزہ کی صورتِ حال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کی صورتِ حال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا، جبکہ غزہ جنگ بندی اور اسرائیل فضائی حملوں میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شہادتوں پر اظہار تشویش بھی کیا گیا