سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے روشن مستقبل کا محور ہے:عطاء تارڑ

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ  پاکستان میڈیا اور ابلاغ کے میدان میں چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے، ڈیجیٹل میڈیا، پبلک سروس براڈکاسٹنگ اور ثقافتی مواد کی ترویج میں چین کی مہارت لائق تحسین ہے،سی پیک دونوں ممالک کے روشن مستقبل کا محور ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ہیڈ، وزیر اور پارٹی سیکریٹری برائے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن چائنہ (این آر ٹی اے)  کا شومِن  کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔دونوں رہنمائو ں نے میڈیا کے شعبے میں جاری شراکت کو باہمی اعتماد اور دیرینہ دوستی کا مظہر قرار دیا  اور فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے چین اور پاکستان کے سرکاری نشریاتی اداروں کے درمیان روابط اور مشترکہ نشریاتی منصوبوں کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیاگیا‘عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی وی چینی پروگرامز، ڈاکومنٹریز اور نیوز رپورٹوں کو اردو میں نشر کر کے دونوں اقوام کے درمیان فکری و ثقافتی پل تعمیر کر رہا ہے