سی پیک فیز ٹو کا آغاز، بھارتی اینٹی سی پیک پراپیگنڈہ تیز ہوگیا

بھارتی نیٹ ورک چینی سرمایہ کاری پر عدم اعتماد پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے
اسلام آباد(آن لائن)سی پیک فیز ٹو کا آغاز، بھارتی اینٹی سی پیک پراپیگنڈہ تیز ہوگیا‘فیک نیوز واچ ڈاگ نے سی پیک کے خلاف بھارتی نیٹ ورک بے نقاب کر دیا‘بھارتی نیٹ ورک جعلی خبروں کے ذریعے چینی سرمایہ کاری پر عدم اعتماد پیدا کرنے کے لیے کوشاںہے۔ پاکستان کی جانب سے گوادر پورٹ کی چین کو حوالگی کی من گھڑت خبریںجاری کی جا رہی ہیں جبکہ سی پیک کے ذریعے چینی زبان کو پاکستان میں مسلط کرنے کی جعلی خبریںبھی عروج پر ہیں۔فیک نیوزواچ ڈاگ کے مطابق سی پیک منصوبوں کو پنجاب تک محدود کرنے کا غلط تاثر پھیلایا جا رہا ہے، سی پیک کے تحت بلوچستان اور سندھ میں بڑے منصوبے  پہلے سے تکمیل کے مراحل میں ہیں، منصوبے کے تحت ساہیوال، پورٹ قاسم پاور پلانٹ بجلی کے نیشنل گرڈ میں شامل ہوئے، رپورٹ کے مطابق منصوبے کے تحت کراچی لاہور ایم 5 اور ہکلا ڈی آئی خان موٹروے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔سی پیک کی بدولت بجی منصوبے مکمل ہونے سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا۔