نوجوان اس ملک کا روشن مستقبل ،مہارتوں سے لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت ،عطاء تارڑ

تعلیم میں ترقی ہی ملک و معاشرے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے‘ لاہور لیڈز یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب
 لاہور(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا روشن مستقبل ہیں، نوجوانوں کو مہارتوں سے لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،تعلیم میں ترقی ہی ملک و معاشرے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے لاہور لیڈز یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارغ التحصیل طلبہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، لیڈز یونیورسٹی کا تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا روشن مستقبل ہیں، نوجوانوں کو مہارتوں سے لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،تعلیم میں ترقی ہی ملک و معاشرے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔تعلیم کا شعبہ دوسرے تمام شعبوں میں معزز ترین تصور کیا جاتا ہے، تعلیم میں ترقی ہی ملک و معاشرے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کے ہنر اور تخلیقی صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی پالیسیاں بنائیں،وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے سلسلے کی کڑی ہے، موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے پورے ملک کے نوجوانوں کو مساوی مواقع میسر آ رہے ہیں،ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کے مستقبل کی بہترین سرمایہ کاری ہیں۔ عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ہنر اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔