بلاول بھٹو نے کراچی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے فیز ون کا افتتاح کیا

بلاول بھٹو نے کراچی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے فیز ون کا افتتاح کیا

کراچی میں قیوم آباد انٹرچینج کے قریب شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح بلاول بھٹو زرداری نے کیا، جس کے بعد وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی منصوبے کے اہم پہلو پر روشنی ڈالی۔

 بلاول بھٹو نے اس موقع پر خود اپنی گاڑی کی ڈرائیو کی اور ایکسپریس وے پر سفر کیا، وزیرِ اعلیٰ سندھ ان کے ہمراہ تھے۔یہ منصوبہ سندھ کے سب سے بڑے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں سے ایک ہے، جس کا فیز ون قیوم آباد سے شاہ فیصل تک 9.1 کلومیٹر کا حصہ کھولا گیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس ایکسپریس وے کی کل لمبائی 39 کلو میٹر ہے، جو کورنگی کریک ایونیو سے شروع ہو کر ملیر ندی تک پھیلتا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے کراچی کے ٹریفک مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی اور شہر کی سڑکوں پر رش کم ہو گا۔