وزیراعظم شہباز شریف کا شہید ذوالفقار بھٹو کی خدمات پر خراجِ عقیدت

وزیراعظم شہباز شریف کا شہید ذوالفقار بھٹو کی خدمات پر خراجِ عقیدت

وزیراعظم شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔

پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملکی ترقی اور مضبوط دفاع میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے آئین کی تیاری اور منظوری میں بھٹو کے تعمیری کردار اور پارلیمانی نظام میں مضبوطی کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا۔شہباز شریف نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں بھٹو کی کوششوں کو بھی سراہا اور ان کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔