فاطمہ بھٹو نے بھائی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی سیاست میں قدم رکھنے پر مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر اپنے بھائی کے پیغام کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے ساتھ کھڑی رہیں گی، چاہے وہ سیاست میں کس راستے پر چلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کو ہمیشہ ان کی مکمل حمایت حاصل رہے گی۔یہ بیان اس وقت آیا جب ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سیاست میں قدم رکھنے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والد، شہید مرتضیٰ بھٹو کی سیاسی میراث کو آگے بڑھائیں گے لیکن ان کا پیپلز پارٹی شہید بھٹو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ ابھی پاکستانی عوام سے سیاست سیکھ رہے ہیں اور ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا راستہ خود چنیں گے اور ان کے نام کو استعمال کرنے والے لوگوں سے دور رہیں گے۔