گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے صوبے کی موجودہ امن و امان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں حالات انتہائی خراب ہیں اور وہاں "آگ لگی ہوئی ہے"۔فیصل کریم کنڈی نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ سپر پاورز افغانستان میں کارروائیاں کرتی ہیں اور وہاں اسلحہ چھوڑ جاتی ہیں جس کا فائدہ دہشت گرد اٹھا کر پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اسلام آباد میں بدامنی پیدا کرنا چاہتی ہے اور اپنے بانی کو آزاد کرانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن یہ کام صرف عدالت کے ذریعے ہو سکتا ہے۔