دہشت گرد مذاکرات نہیں کرنا چاہتے، ان سے بات ممکن نہیں: گورنر فیصل کریم کنڈی

دہشت گرد مذاکرات نہیں کرنا چاہتے، ان سے بات ممکن نہیں: گورنر فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جو لوگ ریاست اور آئین کو تسلیم نہیں کرتے، ان سے مذاکرات ممکن نہیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قیامِ امن کے لیے جانیں قربان کرنے والے پولیس شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے ورثا کو سلام پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ اسکول پر حملے میں ملوث عناصر کا تعلق افغانستان سے تھا۔فیصل کریم کنڈی نے ڈی پی او اور ڈی آئی خان پولیس کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے معاملے پر قومی سطح پر اتفاقِ رائے ہونا چاہیے۔

گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے، اس لیے صوبے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مزید مضبوط کرنا ناگزیر ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ:“جو لوگ ملک کے آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، ہم ان سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے۔ پاکستان میں ترقی کے لیے امن سب سے پہلی شرط ہے۔”