کیا دیگر قیدیوں کو بانی پی ٹی آئی کی طرح دیسی مرغوں کی سہولت دستیاب ہے؟ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

کیا دیگر قیدیوں کو بانی پی ٹی آئی کی طرح دیسی مرغوں کی سہولت دستیاب ہے؟ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پولیس کی اسلحہ کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کے پی پولیس کو وہ اسلحہ نہیں مل رہا جس سے وہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر طریقے سے لڑ سکیں۔

 انہوں نے وفاق اور صوبے کے درمیان امن و امان کے معاملے پر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاست کے میدان میں حصہ لیا جائے گا مگر امن کی صورتحال پر سب کو ایک صفحے پر آنا ہوگا۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کے پی کے ضم اضلاع کو ملنے والے فنڈز کا استعمال نہیں ہو رہا، اور وزیرِ اعلیٰ کو پشاور میں اے پی سی بلانی چاہیے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی میں امن و امان پر اِن کیمرہ اجلاس منعقد ہونا چاہیے۔پی ٹی آئی کے بانی کے خط کے حوالے سے گورنر نے کہا کہ وہ صرف این آر او کے لیے لکھا گیا تھا، اور اس بات پر سوال اٹھایا کہ جب بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تو پشاور میں احتجاج کیوں نہیں ہوا۔

فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے کہا کہ 8 فروری کے بعد تبدیلی کے معاملات پی ٹی آئی سے تعلق رکھتے ہیں، اور اس بارے میں اب دیکھنا ہے کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آرم چیف نے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے اور افغانستان کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان کی سرزمین دہشت گردوں کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی شہادتیں ہو رہی ہیں۔