مقابلہ،ایک اور زیرحراست ملزم ہلاک

 تین درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث علی رضا کو چوہنگ لے جایا جا رہا تھا، ساتھیوں نے حملہ کر دیا
 لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے ذیلی ادارے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی)کی زیرحراست ایک اور ملزم مبینہ مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی چوہنگ کی ٹیم زیر حراست ملزم علی رضا کو چوہنگ کے علاقے میں ریکوری کیلئے لے جار ہی تھی کہ راستے میں ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کر دی اورگولیوں کی زد میں آکر زیرحراست ملزم موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ حملہ آور با آسانی فرار ہو گئے۔ سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم علی رضاء￿  تین درجن سے زیادہ سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔سی سی ڈی پولیس کے مطابق فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔