لاہور(کرائم رپورٹر)رائے ونڈ پولیس نے 30 روپے کی لڑائی پر وحشیانہ قتل کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا۔ملزم کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی۔ پولیس ٹیم نے ٹیکنالوجی سمیت دستیاب وسائل بروئے کار لاکر ملزمان کو گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔سپیشل ٹیم نے ایس ایچ او رائے ونڈ کی سربراہی میں ملزم کو گرفتار کیا۔فیصل کامران نے ایس پی صدر سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی۔یادرہے کہ دوہرے قتل کاواقعہ 21 اگست کو رائے ونڈ میں پیش آیاتھا۔پھل فروش ملزمان نے معمولی تنازع پر دو بھائیوں کو تشدد کرکے قتل کیا۔وقوعہ کے بعد مرکزی ملزم روپوش ہو گیا تھا۔