ٹرین کی زد میں آکر ذہنی معذور ہلاک

لاہور (کرائم رپورٹر) ماڈل ٹائون کچہری کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے منتقل کرکے لواحقین کی تلاش شروع کردی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق نصیر آباد کے علاقے ماڈل ٹائون کچہری کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 35 سالہ ذہنی معذور شخص جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے لواحقین کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ متوفی کی شناخت کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔