تیزرفتار بس نے موٹرسائیکل سوارکو کچل کرمارڈالا

حادثہ شدیددھند میں تیزرفتاری کے باعث ہوا،لواحقین نے بس کو آگ لگادی 
ظفروال (خصوصی رپورٹ )ظفروال میں شدید دھند کے دوران تیزرفتار بس نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔بتایاگیاہے کہ گزشتہ روز شدید دھند میں ظفروال میں شکرگڑھ روڈ پر کینٹ کے قریب ایک تیزرفتاربس نے گاؤں اموال کے رہائشی موٹرسائیکل سوار رضوان کو کچل ڈالا ،جس سے موقع پراس کی موت ہوگئی۔حادثہ کے بعد لواحقین نے مشتعل ہوکربس کوآگ لگا دی۔پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ، رضوان سبزی لے کراپنے گھر واپس جا رہا تھا۔ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر بس میں لگی آگ پر قابو پالیا جبکہ پولیس نے مشتعل شہریوں کومنتشر کیا۔