کسووال(خصوصی رپورٹ)کسووال میں شوہر کیساتھ جھگڑے پر مشتعل ہوکر ماں نیاڑھائی ماہ کی شیر خوار بیٹی کو گلا دبا کرجان سے مارڈالا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ شاہکوٹ کے نواحی گاؤں 81 بارہ ایل کے رہائشی مدثر حفیظ کا اپنی بیوی کے ساتھ کچھ عرصہ سے لڑائی جھگڑا چل رہا تھا، گزشتہ روز بھی دونوں میں جھگڑا ہوگیا ، جس پر غصے میں آکرماں نے اڑھائی ماہ کی بیٹی حریم مدثر کو قتل کر دیا۔مقتولہ بچی تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی۔ تھانہ شاہکوٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔