موبائل فون چھیننے والا گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹی کیمروں کی مدد سے موبائل فون چھیننے والا دو رکنی گینگ پکڑا گیا۔ تھانہ کاہنہ کی حدود میں شہری سے موبائل چھیننے کی اطلاع ملتے ہی نقل و حرکت ٹریس کرکے معلومات ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزموں کوقابوکر لیا۔