شہر کو ’’نو برڈ زون‘‘ بنانے کیلئے فضائی حفاظتی حصار قائم کردیا گیا
ہوائی اڈوں کے قریب ناجائز ذبحہ خانوں، پولٹری فارمز ختم کرنے کا فیصلہ
لاہور( کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اوروائلڈ لائف اور انوائر نمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کو متحرک کر دیا گیاہے۔لاہور کے مختلف علاقوں کو ’’نو برڈ زون‘‘ بنانے کیلئے فضائی حفاظتی حصار بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے جس کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسافر جہازوں کی حفاظت کیلئے گرینڈ آپریشن کی ہدایت کی ہے۔ہوائی اڈوں کے قریب موجود غیر قانونی ذبحہ خانوں، پولٹری فارمز ختم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے اور ہوائی اڈوں کے قریب موجود بیکریوں کا کچرا ٹھکانے کے قانون اور ضابطوں پر سختی سے عملدرآمد کا حکم جاری کیاہے۔ہوائی اڈوں کے قریب ایسا کوئی کاروبار کرنے کی پابندی ہوگی جس سے پرندوں کے جمع ہونے کا خطرہ پیدا ہو۔ ڈھکن والے کوڑے دانوں کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔وائلڈ لائف رینجرز کو فوری آپریشن شروع کرنے کا حکم مل گیا۔ وائلڈ لائف ہیڈکوارٹرز کا حکم نامی جاری ہوگیاہے جس کے مطابق لاہور مشرقی بائی پاس ،مناواں ہسپتال داہوری والا، پی کے ایل آئی، چونگی امر سدھو، اچھرہ ، چاہ میراں علاقے ’’نو برڈ زون‘‘قرار دیئے گئے ہیں اور ان علاقوں سے آپریشن کا آغاز ہوگا۔