دو رکنی موبائل سنیچر گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سمن آباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور متحرک نومی موبائل سنیچر گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ نعمان عرف نومی اور اس کا ساتھی اصغر شامل ہیں، ملزمان سے شہریوں سے چھینے گئے لاکھوں مالیت کے موبائل ، نقدی ،ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔انچارج انویسٹی گیشن سمن آباد توقیر شفیع کے مطابق ملزمان گلیوں اور شاہراہوں پر شہریوں کو وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے۔