لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ پولیس نے کاشی ڈکیت گینگ کے 3ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزموں کاشف عرف کاشی اور اس کے ساتھیوں ہاشم اور ناصر سے شہریوں سے چھینے گئے لاکھوں مالیت کے موبائل فونز، 6لاکھ نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔