لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 5 اگست کو ملک گیر احتجاجی تحریک سے قبل صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔
شاہدرہ پولیس نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اکمل خان باری کے گھر پر چھاپا مارا، تاہم وہ گھر کے پچھلے دروازے سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ان کے چھوٹے بھائی محمود اللہ خان کو گرفتار کر لیا۔اکمل خان باری نے پولیس کارروائی کو حکومتی بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کی تحریک سے پہلے ہی (ن) لیگ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت پرامن احتجاج کی اجازت نہیں دے رہی اور فسطائیت کی انتہا کر دی گئی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ظلم و جبر کے باوجود کل لاہور بھر سے کارکن پرامن احتجاج کے لیے نکلیں گے۔