کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری جاپان میں سیر و تفریح کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
کیٹی پیری نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جسٹن ٹروڈو کے ساتھ کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں دونوں ایک دوسرے سے گلے ملے ہوئے مسکرا رہے ہیں اور ایک ویڈیو میں ساتھ میں سوشی کھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔اب تک کسی بھی فریق نے اپنے تعلقات کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا، لیکن ان کے بار بار ایک ساتھ دیکھے جانے سے ان کے تعلقات کی افواہیں کئی مہینوں سے جاری ہیں۔کچھ روز قبل جسٹن ٹروڈو نے ایک تصویر ری پوسٹ کی تھی، جس میں وہ سابق جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔اس سے قبل گزشتہ ماہ کیٹی پیری کی 41ویں سالگرہ کے موقع پر بھی ان کی پیرس سے کچھ تصاویر وائرل ہوئیں، جن میں وہ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے نظر آ رہے تھے۔