پنجاب حکومت نے ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کا دائرہ کار بڑھا کر 5 ہزار شادیوں تک کرنے اور نقد گرانٹ 1 لاکھ سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
مالی سال 2025-26 کے لیے فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پروگرام کے لیے 1 ارب 70 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، جس کی منظوری پروجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی نے بھی دی ہے۔ وجودہ بجٹ میں پروگرام کے وینڈرز کی 66 کروڑ روپے کی ادائیگیاں شامل نہیں ہو سکیں، اور یہ بقایا بل جاری مالی سال میں ادا کیے جائیں گے۔فنانس ڈیپارٹمنٹ نے اشتہاری مہم DGPR کے ذریعے چلانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ پنجاب کے 36 اضلاع میں دھی رانی تقریبات کی برینڈنگ کے لیے 5 کروڑ روپے کی ضرورت ہوگی۔ مالی سال 2025-26 میں 5 ہزار شادیوں کے لیے بی او پی کارڈز پر 80 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔اضافی 22 کروڑ 30 لاکھ روپے کی مانگ مسترد کر دی گئی، اور پروگرام کو منظور شدہ 1 ارب 70 کروڑ روپے کے بجٹ میں مکمل کیا جائے گا۔