جھانسی: شاپنگ مال میں بندر کا شرارتیں کرنا، خاتون کا جوتا چھیننا

جھانسی: شاپنگ مال میں بندر کا شرارتیں کرنا، خاتون کا جوتا چھیننا

بھارت کے شہر جھانسی کے ایک شاپنگ مال میں بندر نے خاتون کا پیچھا کرتے ہوئے خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق، بندر نے نہ صرف خاتون کا جوتا چھین لیا بلکہ مال میں موجود دیگر افراد کو بھی پریشان کیا۔موقع پر موجود لوگوں نے بندر کو پکڑنے کی مختلف کوششیں کیں، جیسے کہ کمبل پھینک کر اس کو قابو کرنے کی، اور کیلا دے کر اسے جال میں پھنسانے کی کوشش کی، مگر بندر اپنی چالاکی سے بچتا رہا اور مال میں اِدھر اُدھر بھاگتا رہا۔اس دوران، بندر کئی مرتبہ خاتون کے سر پر بھی بیٹھا، اور ایک موقع پر اس نے اس کا جوتا بھی چھین لیا۔خوش قسمتی سے، اس پورے واقعے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا، اور کچھ وقت بعد بندر کو پکڑ لیا گیا۔