ڈولمن شاپنگ مال میں انوکھی چوری، خاتون چور مہنگا پرفیوم لے اُڑی

ڈولمن شاپنگ مال میں انوکھی چوری، خاتون چور مہنگا پرفیوم لے اُڑی

ڈیفنس کے  شاپنگ مال (ڈولمن شاپنگ مال) میں ایک انوکھی واردات سامنے آئی ہے، جہاں ایک خاتون چور نے خریداری کے دوران ایک شہری کا مہنگا پرفیوم چُرا لیا۔  
واقعہ آج شام سروسز ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر تابش کے ساتھ پیش آیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں ایک سرخ شلوار قمیض میں ملبوس خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے، جو استقبالیہ کاؤنٹر پر رکھے سامان کے تھیلوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ جب اس نے ڈاکٹر تابش کے تھیلے میں موجود مہنگا پرفیوم دیکھا، تو وہ بے ایمان ہو گئی اور اسے چُرنے میں کامیاب ہو گئی۔  سی سی ٹی وی فوٹیج میں مزید ایک شخص اور ایک بچہ بھی نظر آتے ہیں۔ مال انتظامیہ کے مطابق، خاتون پرفیوم چرانے کے تقریباً 13 منٹ بعد شاپنگ مال سے نکل گئی۔ مال انتظامیہ اور سکیورٹی گارڈز بروقت خاتون کو پکڑنے میں ناکام رہے۔