وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر برطانیہ میں پاکستانی عازمین حج کے لیے پاسپورٹ خدمات میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔
اہم اقدامات:
قطاروں کا خاتمہ: پاکستانی ہائی کمیشن اور مشنز (مانچسٹر، برمنگھم، گلاسگو، بریڈ بورڈ) میں قطاروں کا نظام ختم۔
ترجیحی بنیاد پر پاسپورٹ اجرا: عازمین حج کو ترجیحی بنیادوں پر پاسپورٹ فراہم کیے جائیں گے۔
خصوصی سیل کا قیام: پہلی بار پاسپورٹ اپلائی کرنے والوں کی کلیئرنس کے لیے خصوصی سیل قائم۔محسن نقوی کے مطابق یہ اقدامات بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خدمات کو بہتر بنانے اور حج کی تیاریوں کو آسان بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔